آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اورزخمی طلباء کی عیادت کی پاک فوج کےسربراہ کاکہناہےکہ دہشت گردوں نےقوم کےدل پرحملہ کیایہ صرف پاکستان ہی نہیں انسانیت کےبھی دشمن ہیں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ پشاورمیں زخمیوں کی عیادت کی اورطلبہ کا حوصلہ بڑھایا اس موقع پر زخمی طلبہ نے آرمی چیف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں،انہوں نے جنرل راحیل شریف سے اپیل کی  ملک  کو دہشت گردوں سے بچایا جائے،اس مو قع پرپاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہاکہاسکول پرکئےجانے والے حملے سے ثابت ہوا کہ دہشت گرد صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ انسانیت کےبھی دشمن ہیں،پشاور کا واقعہ نہایت افسوس ناک ہے کیونکہ دہشت گردوں نےقوم کےدل پرحملہ کیا،انہوں نےکہا کہ صورت حال انتہائی افسوس ناک ہےلیکن ہمارےعزم کونیا حوصلہ ملا ہےانٹیلی جنس اطلاعات پرمتعدد کارروائیاں کی گئی ہیںوحشی درندوں اوران کے سہولت کاروں کے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے،

ای پیپر دی نیشن