سانحہ پشاورکےشہدا کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کردی گئی جس میں اعلی سول اورفوجی حکام نے شرکت کی،شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر ثابت کردیا کہ ان کے حوصلے آج بھی چٹان کی طرح مضبوط ہیں

کورہیڈکوارٹرپشاور میں اسکول حملےکےشہدا کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی،جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی  رضوان اختر ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ ،گورنر سردار مہتاب احمد خان وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک ،اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر ، کور کمانڈر پشاور ہدایت الرحمان اور سول اور عسکری حکام نے شرکت کی ۔اس سے قبل  رات گئے متعدد طلبہ اورتین  فوجی جوانوں کی نمازجنازہ بھی ادا کی گئی جس میں آرمی چیف سمیت  دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کینماز جنازہ کے بعد شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر دہشتگردوں کو پیغام دے دیا کہ ان کی بزدالانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے کبھی پست نہیں کرسکتیں،اس سے قبل سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے تین  فوجی انسٹرکٹرز کی نماز جنازہ ادا کی گئیتینوں جوانوں کی نماز جنازہ کور کمانڈر ہاﺅس پشاور میں ادا کی گئی،شہید ہونے والے فوجی انسٹرکٹرز آرمی پبلک سکول میں بچوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دینے آئے تھے

ای پیپر دی نیشن