نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں شمیں روشن کی گئیںاس موقع پر صحافیوں اور سول سوسائٹی سےتعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی شمعیں روشن کرتے وقت رقت آمیزمناظر بھی دیکھنےمیں آئے اور شہریوں نےدلخراش واقعےکی مذمت کی ،لاہوراور ملتان میں بھی سانحہ پشاور میں شہید بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں،شہریوں نےپشاورواقعہ کوملک وقوم کےلیے عظیم سانحہ قراردیا اورکہا کہ پوری قوم سانحے پرغم زدہ ہے دوسری طرف نارووال، جھنگ، وہاڑی، نواب شاہ اور سکھر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہڑتال اوردعائیہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں،،جب کہ ملک بھرکےتمام سکولوں میں پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کے لئے اسمبلوں میں دعائیں کی گئیں