ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل منگل کو بھی جاری رہا سو روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا چھیالیس ہزار نو سو روپے کا ہوگیا دس گرام سونے کی قیمت میں بھی پچیاسی روپے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ دس گرام سونا چالیس ہزار دو سو روپے کا ہوگیاملک بھر میں فی تولہ چاندی سات سو روپے پر مستحکم رہی،عالمی منڈی میں بارہ ڈالر کی کمی کے ساتھ ایک اونس سونا ایک ہزار ایک سو ننانوے ڈالر کا ہوگیا۔