نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پشاورسانحہ کےشہدا کے لیےقران خوانی اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔دعا کے بعد میڈیا سےبات کرتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی کارروائیوں سےپورا ملک افسردہ ہے، ہرآنکھ اشک بارہے،دہشت گردوں نے بزدلانہ کاروائی کی ہے، اب دہشت گردوں کوکہیں جگہ نہیں ملےگی،ہرجگہ مقابلہ کیا جائےگا،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو اب چوراہوں پر لٹکانا چاہیے،دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اوران کوسپورٹ کرنے والوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
وزیرمملکت برائےپانی وبجلی عابد شیرعلی نےکہاہےکہ دہشتگردوں نےقوم پرکاری ضرب لگائی ہے،اب دہشتگردوں کےخلاف ایکشن لینا ہوگا،
Dec 17, 2014 | 18:55