وزارت داخلہ کے ذرائع کےمطابق اس وقت ملک کی اٹھاسی جیلوں میں سےکےپی کےمیں آٹھ ہزارچارسوپچاس قیدی، سندھ کی جیلوں میں چودہ ہزارتین سوبائیس ،پنجاب کی بتیس جیلوں میں باون ہزارچھ سوانسٹھ قیدی جبکہ بلوچستان کی گیارہ جیلوں میں دوہزارچارسوچھیانوےقیدی ہیں۔ وزارت داخلہ کے ذرئع کےمطابق وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے دہشت گردی کےالزام میں قیدیوں کی سزائےموت بحال کرنےکےفیصلےکےبعد اب دہشتگردوں کوعدالتی فیصلوں کے مطابق سزائےموت دی جائےگی ، ذرائع کےمطابق جن قیدیوں نےرحم کی اپیلیں کررکھی ہیں وہ بھی مسترد ہو جاہیں گی۔دوسری جانب ایوان صدرکےذرائع کے مطابق پچپن قیدیوں کی رحم کی اپیلیں موصول ہوئیں جن کومسترد کردیا گیا،اب ایوان صدرکےپاس کوئی بھی رحم کی اپیل زیرالتواء نہیں ہے،