ترقی یافتہ ممالک کیلئے دہشت گردی، ترقی پذیر ملکوں میں غربت و جہالت بڑا مسئلہ قرار

لاہور (آن لائن) ترقی یافتہ ممالک کیلئے سب سے اہم مسئلہ ’’دہشت گردی‘‘ جبکہ ترقی پزید ممالک نے’’غربت و جہالت‘‘ کو اپنا سر فہرست مسئلہ قرار دے دیا۔ تاہم عالمی شہرت یافتہ ای میگ ’’میں اور دنیا‘‘ کی تازہ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے بھوک ،پینے کا صاف پانی، توانائی کا بحران، آبادی میں اضافہ، جوہری پھیلاؤ، جنگی تنازعات اور مہلک بیماریوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی اموات دنیا کے بڑے مسائل کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ای میگ ’’میں اور دنیا‘‘ کی طرف سے کرائے جانے والے سرویز میں بڑے عالمی مسائل کے حوالے سے اعدادوشمار پیش کئے جاتے ہیں کے مطابق بیس فیصد لوگوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں اور عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کودنیا کا دوسرا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ تاہم ’’ماحولیاتی تبدیلیوں اور عالمی حدت میں اضافے‘‘ کو بھی دنیا کا اہم ترین مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن