پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کو مضبوط کریں گے: ایاز صادق

اسلا م آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں کونسل آف چیئرمین کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔کونسل آف چیئرمین قومی اسمبلی کے تمام قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین پر مشتمل فورم ہے۔اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کے قوائد و ضوابط اور دیگر معاملات پر تفصیل سے بات کی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی سسٹم قومی ایوان کے دست راست کا کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی سسٹم کے ذریعے پارلیمان کے بنیادی فرائض قانون سازی اور احتساب کا نظام عمل پذیر ہوتا ہے۔ انہوں نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو اپنی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی سید خورشید شاہ نے اجلاس کے شرکاء کو پی اے سی کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔ دیگر کمیٹیوں کے چیرمینوں نے بھی اپنی اپنی کمیٹیوں کی کارکردگی اوران سے وابستہ مسائل سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے کمیٹیوں کے قوائد و ضوابط میں ترامیم کی تجویز پیش کی اور کمیٹیوں کے لئے سیکر ٹریٹ سے تربیت یافتہ سٹاف کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...