فیصل آباد: موٹر سائیکل مرمت کی مزدوری مانگنے پر مکینک کو سر میں ڈنڈے مارکر قتل کر دیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) لنڈیانوالہ کے علاقہ میں موٹرسائیکل مرمت کی مزدوری مانگنے والے مکینک کو تین مشتعل افراد نے سر میں ڈنڈے مار کر مار ڈالا، ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ چک نمبر591گ۔ب میں اقبال کے بیٹے ابرار نے موٹرسائیکل مکینک کی دکان بنا رکھی تھی جہاں ملزم اکرم نے اپنی موٹرسائیکل کا کام کروایا۔ محنت کش 22 سالہ ابرار نے مزدوری مانگی تو ملزم مشتعل ہو گیا اور اپنے دو ساتھیوں کو بلا کر اس پر تشدد کر دیا اور سر میں ڈنڈے مار مار کر موقع پر ہی مار ڈالا۔ اہل گاؤں کے اکٹھا ہونے پر ملزم فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...