اورنج ٹرین منصوبے کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ روکنے کی درخواست پر حکومت پنجاب کو 18 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے راستے میں آنے والی ستائیس تاریخی عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے۔ شاہدرہ سے لاہور کینٹ اور واہگہ بارڈر تک ریلوے لائن موجود ہونے کے باوجود اربوں روپے صرف کر کے اورنج ٹرین کے لئے نئی ریلوے لائن بچھائی جا رہی ہے منصوبے کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن