پیانگ یانگ (این این آئی) شمالی کوریا کی اعلیٰ ترین عدالت نے ریاست کے خلاف جرائم کے الزام میں ایک کینیڈین پادری کو عمرقید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ جنوبی کوریا میں پیدا ہونے والے 60 سالہ ہیون سولم کینیڈا میں لائٹ کورین پریسبٹیریئن چرچ میں راہب اعلیٰ کے منصب پر فائز رہے۔ انہیں گزشتہ سال شمالی کوریا میں حراست میں لیا گیا اور ان کے چرچ کے بقول وہ اس ملک میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے گئے تھے اور انہوں نے یہاں ایک شفاخانہ اور یتیم خانہ بھی بنا رکھا تھا۔انہوں نے خود پر لگائے گئے الزامات کا جولائی میں ٹی وی پر آکر اعتراف کیا تھا۔
ریاست کے خلاف جرائم کا الزام، شمالی کوریا میں کینیڈین پادری کو عمر قید بامشقت کی سزا
Dec 17, 2015