’’مرحوم امین فہیم‘‘ کا نام این آئی سی ایل کیس سے خارج، احتساب عدالت نے 2ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے

کراچی (آئی این پی)کراچی کی احتساب عدالت نے مخدوم امین فہیم کا نام این آئی سی ایل کیس سے خارج کردیا ۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مخدوم امین فہیم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کردیا جس کے بعد عدالت نے ان کا نام این آئی سی ایل کیس سے خارج کردیا۔ عدالت میں عدم حاضری پر سابق ڈائریکٹر این آئی سی ایل حر رہائی گردیزی اور نوید احمد حسن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ بینچ نے حکم دیا کہ ملزموں کو گرفتار کر کے 21دسمبر تک عدالت میں پیش کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...