لا ہور+ فیزوز والا+ فاروق آباد (نامہ نگار+ نمائندگان) گا رڈن ٹائون کے علاقہ علی بلا ک میں پانچ ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان سید ظفر عبا س گیلا نی کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ کر 20 لا کھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لو ٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔143علی بلاک کے ڈپٹی اٹا رنی جنرل پاکستان سید ظفر عبا س گیلا نی کے گھر کار سوار 5ڈاکو آئے، ان میں سے ایک ڈاکوگھر کے با ہر کھڑ ا رہا جبکہ چا ر گھر کے اند ر داخل ہو گئے انہوں نے ظفر عبا س کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یر غما ل بنا کر رسیو ں سے با ندھ دیا اور ان کے مو با ئل فو ن بند کر دئیے، ڈاکوؤں نے گھر سے 7لا کھ روپے نقد ی ،20تو لے طلا ئی زیو رات،الیکٹرانکس و دیگر سا ما ن لوٹ لیا اور وہاں سے کار پر فر ار ہو گئے جبکہ پولیس بھی موقع پر تا خیر سے پہنچی نقصان کی مالیت 20لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ہے۔علاوہ ازیں ڈی آ ئی جی آ پریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشر ف نے کہا ہے وارادات اور ڈاکوؤں کا سراغ لگانے کے لئے ایس پی، سی آ ئی اے اور ایس پی انوسٹی گیشن پر مشتمل دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں دیگر وارداتوں میں ڈاکوؤں نے وحدت کالونی کے علاقہ رحمان پورہ میں عدنان اور اس کی فیملی سے 8لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں جمیل سے 5لاکھ لوئر مال کے علاقہ میں اویس سے 3لاکھ ، سٹی رائے ونڈکے علاقہ میں خرم سے 2لاکھ روپے، کاہنہ کے علاقہ میں امجد سے 1لاکھ ، وحدت کالونی کے علاقہ میں عمران اور اشفاق سے 70ہزار ، ہربنس پورہ میں اجمل سے 60ہزار ، نصیر آباد کے علاقہ میں طفیل سے 45ہزار روپے ، باغبانپورہ کے علاقہ میں بلال سے 40ہزار روپے ، مصطفی ٹاون میں عامر سے 35ہزار اور موبائل فونز لوٹ لئے ۔چوروں نے جوہرٹاؤن میں ایک گھر سے8لاکھ روپے کی نقدی،طلائی زیوارت و دیگر سامان، شاہدرہ ٹاؤن میں ایک دکان سے3لاکھ روپے جبکہ گلبرگ کے علاقہ قذافی سٹیڈیم میں اے پی پی کے رپورٹرمحمد شفیق کا موبائل فون چوری کر لیا ہے ۔چوروں نے نیوانارکلی، جنوبی چھاؤنی، وحدت کالونی ، مستی گیٹ اور مغلپورہ کے علاقوں سے 5 کاریں جبکہ ٹاؤن شپ، کاہنہ، باغبانپورہ، گجر پورہ ، وفاقی کالونی، نصیر آباد، راوی روڈ اور ملت پارک کے علاقوں سے 8 موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق ڈاکوئوں نے چلتے ٹرک سے لاکھوں روپے مالیت کے دودھ سے بھرے ہوئے کارٹن اتار لئے، روئی پلی کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر شاہد محمود اس کے دوست کو لوٹ لیا ڈاکو 50 ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے، قلعہ ستار شاہ کے قریب ڈاکوئوں نے ٹرک سے لاکھوں روپے دودھ کارٹن 35 اتار لئے گئے۔ کچہری ، فیروز والا، شرقپور اور شاہدرہ سے تین موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں، چوروں نے افضال کے گھر میں گھس کر تالے توڑ کر ہزاروں روپے کا سامان چوری کر فرار ہو گئے۔فاروق آباد سے نامہ نگار کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بائی پاس مشرقی پھاٹک کے قریب چار ڈاکووں ناکہ لگاکر راہ گیروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ رہے تھے ایک راہگیر کی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرکھول دیا جو ان کے اپنے ہی ساتھی کو جا لگا ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا باقی ڈاکواپنے ساتھی کی نعش چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔علاوہ ازیں لاہور سے نامہ نگار کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔