لال مسجد کے سامنے مظاہرہ کرنیوالے سول سوسائٹی کے 6 ارکان گرفتار،چودھری نثار کا نوٹس

Dec 17, 2015

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ صباح نیوز) اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں واقع لال مسجد کے سامنے مظاہرہ کرنے والے سول سوسائٹی کے ارکان کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ شہدائے آرمی پبلک سکول پشاورکے حق میں لال مسجد کے سامنے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پانچ خواتین سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے سول سوسائٹی کے ارکان کو نقص امن کے خدشے کے تحت گرفتار کرلیا ہے تاہم مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ مقامی انتظامیہ کرے گی۔علاوہ ازیں وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ وزیر داخلہ نے لال مسجد کے باہر ہونیوالے سول سوسائٹی کے احتجاج پر ممبران کی مبینہ گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔

مزیدخبریں