ڈھاکہ (این این آئی) بنگلہ دیش کے سابق صدر شیخ مجیب الرحمان کے قریبی اہم مشیر حاجی غلام مرشد نے دعویٰ کیا ہے کہ 1971ء میں شیخ حسینہ اور انکے خاندان کے دیگرلوگوں کو بھارتی فوج نے بچایا ورنہ وہ مارے جاتے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجیوں کا چار رکنی دستہ میرے ساتھ اس مقام پرگیا جہاں شیخ حسینہ انکے تین بچے اور خاندان کے دیگر افراد قید تھے۔ اس بھارتی فوجی دستے کی قیادت میجراشوک تارا کررہا تھا جسے دوسال قبل بنگلہ دیش کادوست ہونے کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقام پر تعینات پاکستانی فوجیوں کو یہ علم نہیں تھا کہ انکی فوج ہتھیار ڈال چکی ہے۔ میجر تارا نے ان سے ہتھیار حاصل کئے اورخبردار کیاکہ اگرانہوںنے حرکت کی توگولی بھی ماری جاسکتی ہے۔