”سانحہ پشاور کے شہداءکا قرض کبھی نہیں چکایا جا سکے گا“

لاہور+ مانگا منڈی (خصوصی رپورٹر+ خبر نگار+ خصوصی نامہ نگار+ لیڈی رپورٹر+ سٹاف رپورٹر+ سپیشل رپورٹر+ نامہ نگار) سانحہ پشاور کے معصوم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیاسی و دینی جماعتوں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مسلم لیگ(ن)لاہور نے گذشتہ روز سانحہ پشاور کے معصوم شہداءکی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کے آرگنائزرکے فرائض کرنل(ر) مبشرنے اد اکئے۔تقریب میںلاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،مجتبیٰ شجاع الرحمن، وحید گل، چوہدری گلزار گجر، رانا مبشر، رانا اقبال، محسن لطیف، حاجی حنیف، میاں طارق ،سواتی خان، چوہدری باقر، اظہر فاروقی، خواجہ سعد فرخ ،علی عدنان، میاں عثمان، عامر خان سمیت چیئرمین وائس چیئرمین وعہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں 55 اضلاع میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی اور شمعیں روشن کی گئیں۔ مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین تھے جبکہ سینئر سیاسی رہنما بیگم سیدہ عابدہ حسین، بہار بیگم، خرم نواز گنڈا پور، میجر (ر) محمد سعید، سکھ رہنما سردار بشن سنگھ، صاحبزادہ محمود فیضی نے تقریب سے خطاب کیا۔ بمقام بختیار لیبر ہال لاہور میں محکمہ بجلی و واپڈا کے سینکڑوں کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیراہتمام یوم شہادت اجلاس میں بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری ملک زبیر، حاجی محمد یونس، مظہر عباس، ساجد کاظمی اور دیگر نمائندگان یونین نے خطاب کیا۔ مون لائٹ سکول نسبت روڈ لاہور میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر رانا ثنااللہ خان تھے۔ انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ آپریشن ضرب عضب کی مکمل کامیابی کے لیے آخری دہشت گرد کا خاتمہ ضروری ہے۔ ادیب جادوانی نے کہا کہ پشاور کے شہدا کا خون رائیاں نہیں جائے گا۔ تقریب سے کاشف ادیب اور شہزادی گلفام نے بھی خطاب کیا۔ تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام دعائیہ تقریبات اور شمعیں روشن کی گئیں اور 16 دسمبر کو ”شہیدوں کے لہو سے تجدید وفا کا دن“ کے طور پر منایا گیا۔ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال سید ہارون احمد سلطان بخاری نے آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہداءکو خراج تحسین پیش کیا۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن صبا صادق، فاطمہ شیخ اور تانیہ ملک موجود تھیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر محمد نصراللہ ورک، چیئرمین اور سیکرٹری لاہور بورڈ کے علاوہ بورڈ ملازمین نے شرکت کی۔ مانگا منڈی میں چیئرمین یو سی 265 محمد طارق بٹ اور یو سی 266 کے چیئرمین رانا احمد سعید، ملک جمشید اقبال کھوکھر چودھری افضل سندھو، ڈاکٹر عبدالرﺅف، ملک نفیس، میاں خالد یٰسین ور پریس کلب مانگا کے تمام صحافیوں نے قرآن خوانی کی۔ ایپکا کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی چوک میں ریلیاں نکالی گئیں اور شمعیں روشن کی گئیں۔ پیپلز پارٹی کے زیراہتمام لالک جان چوک ڈیفنس میں شہداءپپشاور کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے خطاب کیا۔ پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ بچوں اور اساتذہ کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی رہائش گاہ پر شہداءکی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شوکت بسرا، عبدالقادر شاہین محمد سلیم مغل سمیت دیگر نے شرکت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان اور ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ شہید بچوں نے قومی وحدت کا سبق چھوڑا ہے۔ ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدور فاروق چوہان نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی بینظیر قربانی سے پاکستانیوں میں ایک نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا۔ جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا محب النبی، حافظ اشرف گجر، مولانا سیف الدین سیف، حافظ ریاض درانی، حافظ غضنفر عزیز نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اے پی ایس میں سفاک درندوں نے بربریت کی انتہا کر دی۔ وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام دینیہ میں سانحات نائیجریا، پارا چنار اور آرمی پبلک سکول کے شہداءکے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ آئی ایس ایف لاہور کے زیراہتمام حسین چوک تا لبرٹی کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اہل حدی©ث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفا رروپڑی نے کہا ہے کہ سانحہ مشرقی پاکستان 1971ءکے المناک سانحہ کے بعد پشاور آرمی سکول کے بچوں پر گزرنے والی قیامت صغریٰ نے 16دسمبر کی سیاہی کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ جامعہ اشرفیہ لاہورمیں شعبہ حفظ و ناظرہ کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے شہداءکے لیے دعائیہ تقریب اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا حافظ اجود عبید نے خطاب کیا۔ اتحاد علماءکونسل کے زیراہتمام دینی مدارس کے سینکڑوں طلبہ کا آرمی سکول کے شہید طلباءسے اظہار یکجہتی، قرآن خوانی کی گئی۔ شہریان لاہور نے آرمی پبلک سکول شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی صدر زبیر گل، مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو اور مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین برطانیہ کی سیکرٹری جنرل حنا ملک نے کہا ہے کہ پشاور کے شہیدوں کا قرض کبھی نہیں چکایا جا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن