سپین کےوزیراعظم کوایک شخص نے مکا مار دیا،پولیس نے مکا مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

Dec 17, 2015 | 10:50

ویب ڈیسک

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سپین کے وزیراعظم کو آبائی علاقے میں انتخابی مہم کےدوران ایک تقریب میں  مکا مارا  گیا۔ مکا لگنے سے سپین کے وزیراعظم ماریانورجوئے کا چشمہ نیچےگرگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم کے انتہائی قریب کھڑے نوجوان نے اچانک سپین کے وزیراعظم کو مکا جڑا۔ مکا لگنےسےہسپانوی وزیراعظم کے چہرے پرسرخ نشان پڑگیا۔ پولیس نے مکا مارنے والے نوجوان کوفوری طور پرگرفتارکرلیا۔ سپین کے وزیراعظم کےکچھ دیربعد ٹوئٹرپرپیغام دیا کہ وہ ٹھیک ہیں اور ہمدردی کرنے پرعوام اوراپنےحامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں