اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ قوم دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات سے ڈرنے والی نہیں، جس دن سکول میں یہ واقعہ ہوا اگلے ہی دن اس سکول کو دوبارہ آباد کیا ۔دہشت گردی کیخلاف ہم بلا تفریق متحد ہیں۔ گزشتہ تین سال میں دہشت گردی کے واقعات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں، قوم دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات سے ڈرنے والی نہیں‘ دہشت گردی کے خلاف ہم بلا تفریق متحد ہیں، وہ جمعہ کو اسلام آباد میں اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سولہ دسمبر کو قوم جس تکلیف سے گزری وہ آج بھی تازہ ہے۔ وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا اے پی ایس نے اپنے خون سے پوری قوم کو متحد کیا۔ اے پی ایس کے شہید بچوں نے پوری قوم کو نیا جذبہ دیا۔ اے پی ایس کے شہداء کی قربانی کو کبھی بھلا نہیں سکتے۔ تقریب کے دوران شہداء اے پی ایس کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ مردم شماری کی تاریخ کا اعلان خوش آئند ہے، حکومت نے 2018ء سے پہلے مردم شماری کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی تربیت اوّلین ترجیح ہونی چاہئے، آبادی سے متعلق مسائل حل کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت بھرپور کام کر رہی ہے۔ کوئٹہ کمشن کی رپورٹس ایک واقعہ سے متعلق ہے۔ پوری وزارت داخلہ کو مورد الزام ٹھہرانا مناسب نہیں۔ چودھری نثار نے بغیر کسی سمجھوتے کے اپنا کام جاری رکھا۔ ایک رپورٹ پر ادارے کی کارکردگی پر تنقید کرنا ٹھیک نہیں۔