لاہور (وقائع نگار خصوصی) قطر کے شاہی خاندان کے افراد کو تلور کے شکار کی اجازت دینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔مقامی وکیل کلیم الیاس نے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے پرندے کے شکار پر اور شکار کے پرمٹ جاری کرنے پر پابندی لگائی ہے۔ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت نے پرندوں کے شکار کے پرمٹ جاری کئے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فاضل عدالت پرندوں کے شکار کی اجازت دینے کے حکومتی حکم نامہ کومنسوخ کرے اور عدالتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا جائے۔