پیپلز پارٹی حکومت سے ملی ہے، اتحاد نہیں ہو سکتا: شجاعت

گجرات/ لالہ موسیٰ (نامہ نگار+آن لائن) صدر ق لیگ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ جس وقت تک کرپشن ختم نہیں ہو گی اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ چین اگر کامیاب ہے تو کرپشن نہ ہونے کی وجہ سے۔ اس سلسلے میں کرپشن کے خلاف ہم پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلیوال سیداں آمد اور پی ٹی آئی (سادات گروپ) سے اتحاد کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔ ہم پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں پیپلز پارٹی حکومت سے ملی ہوئی ہے اور اس کا اتحاد بھی مسلم لیگ ن سے ہے۔ ہمارا ان کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا ۔ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے موجودہ حکومت کو تمام جماعتوں کے قائدین کو اسی طرح ساتھ لیکر چلنا چاہئے جس طرح میں نے اپنے دور وزار ت اعظمیٰ میں تمام ساتھیوں کو اعتماد میں لیا تھا۔ سرتاج عزیز کو بھارت میں جس طرح نظر انداز کیا گیا انہیں وہاں نہیں جانا چاہئے تھا۔ پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...