احمدیار (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عربی زبان کا دن 18 دسمبر کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی۔ اس دن کے منانے کا مقصد مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں میں معلومات کے فروغ میں عربی زبان کے کردار کے اعتراف کو اجاگر کرنا اور مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے، ان کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی پیدا کرنا اور مختلف تہذیبوں کے درمیان ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہے۔