بیجنگ/ نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی صدر پرناب مکھرجی کی طرف سے تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کو ایوان صدر میں مدعو کرنے اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دینے پر چین سیخ پا ہوگیا۔ اس نے بھارت پر واضح کردیا کہ وہ بیجنگ کے جذبات کا احترام کرے ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے کہا کہ دلائی لامہ اور تبت کے حوالے سے بھارت کی پالیسی میںکوئی فرق نہیں آیا۔ہمارے نزدیک دلائی لامہ ایک عظیم مذہبی شخصیت ہیں جبکہ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب غیر سیاسی تھی جس میں دلائی لامہ شریک ہوئے۔
دلائی لامہ
دلائی لامہ کو پرناب مکھرجی کا عشائیہ، چین بھارت پر برس پڑا، نئی دہلی کی ڈھٹائی برقرار
Dec 17, 2016