مجھے ہرانے میں پیوٹن نے بھی کردار ادا کیا: ہلیری ، جواب دیں گے: اوباما، ثبوت دیں یا خاموش رہیں: ترجمان روسی صدر

Dec 17, 2016

واشنگٹن+ماسکو (اے پی پی+اے ایف پی) امریکی صدر بارک اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کرنے پر روس کو جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا ہمیں ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور ہم لیں گے۔ قبل وائٹ ہاو¿س کا کہنا تھا کہ امریکی انتخابات کے دنوں میں ہونے والی ہیکنگ میں روسی صدر براہِ راست ملوث تھے۔ دریں اثنا ہلیری کلنٹن نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن اور ایف بی آئی کی ای میلز سکینڈلز میں مداخلت کے باعث انہیں صدارتی الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکہ کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کے ملوث ہونے کے الزام کے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکہ یا تو روسی ہیکنگ کے ثبوت سامنے لائے ورنہ خاموش ہوجائے۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابات کے حوالے سے روسی مداخلت کے دعوے انتہائی نازیبا ہیں۔ روسی صدر ولاددمیر پوتن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو یا تو یہ بات کرنا ختم کرنی چاہیے یا پھر اسکا ثبوت پیش کرے۔

مزیدخبریں