قصور: 4 میونسپل کمیٹیوں میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین، وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب

لاہور + قصور (اپنے نامہ نگار سے + خصوصی رپورٹر + نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگاران) لاہور میں لارڈ مئیرکے لئے حکومتی حمایت یافتہ کرنل مشبر جاوید سمیت ان کے پینل کے ڈپٹی مئیرز بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ ریٹرننگ افسر نے گزشتہ روز انکی کامیابی کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ جبکہ قصور میں 4 میونسپل کمیٹیوں میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کیلئے لارڈ مئیراورڈپٹی میئرزکا شیڈول جاری کیاگیاتھا۔ تحریک انصاف کے عفیف صدیقی کا پینل مکمل نہ ہونے پراس پراعتراض لگادیاتھاجو شیڈول کے مطابق گزشتہ روز اپنے اعتراضات ختم نہیں کرواسکے۔ گزشتہ روز ریٹرننگ افسر نے حکومتی حمایت یافتہ لارڈمیئر کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور ان کے پینل کے 9 ڈپٹی مئیرزکو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا۔ علاوہ ازیں ضلع قصور کی10 میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے 22دسمبر ہو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 4میونسپل کمیٹیوں میں بلا مقابلہ منتخب ہو کر میدان مار لیا۔ میونسپل کمیٹی قصور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز احمد خاں چیئرمین اور چودھری احمد لطیف وائس چیئرمین منتخب، کھڈیاں خاص میں حاجی محمد ابراہیم چیئرمین اور جوادالحسنین وائس چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ چونیاں میونسپل کمیٹی میں بھی مسلم لیگ ن کے میاں محمد وسیم چیئرمین اور بلال احمد ہاشمی وائس چیئرمین کی سیٹوں کے لئے منتخب ہو گئے کوٹ رادھاکیشن کمیٹی کے چیئرمین بھی مسلم لیگ ن کے محمد خالد جاپانی اور وائس چیئرمین محمد مبین شاہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال ضلع کونسل نارووال کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار محمد ارشد منج اور آزاد امیدوار سید جہانزیب بخاری نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروا رکھے تھے لیکن گزشتہ روز ان دونوں نے اپنے اپنے کاغذات واپس لے لئے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک اسلم نوید بلامقابلہ میئر سرگودھا جب کہ بلال خان بلا مقابلہ ڈپٹی میئر سرگودھا منتخب کرلئے گئے ۔کاغذات نامزد گی واپس لینے کے آخری روز ملک اسلم نوید کے مد مقابل امیدوار سابق رکن پنجا ب اسمبلی چودھری رضوا ن گل اور ڈپٹی میئر شپ کے امیدوار حماد ہارون چیمہ نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...