کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی سے پاس کردہ تبدیلی مذہب بل کے خلاف دینی جماعتوں کے احتجاج اورتحریک کے پیش نظرپیپلزپارٹی کی قیادت کے حکم پر حکومت سندھ نے اقلیتی بل کی منتازعہ شقوں پرنظرثانی کا اعلان کردیا ، اقلیتی بل پرنظرثانی کا فیصلہ بلاول بھٹو اورسابق صدرآصف علی زرداری کی ملاقات میں کیا گیا،آصف زرداری نے جے یوآئی قائد مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد بل پرنظرثانی کا فیصلہ کیا ۔آصف علی زرداری نے اس فیصلے سے جے یوآئی قائد مولانا فضل الرحمن کوبھی آگاہ کردیا ہے اورانہیں کہاہے کہ وہ دینی قیادت کواعتماد میں لیں اورپیپلزپارٹی کے خلاف تحریک نہ چلائیں بلکہ حکومت سندھ کے ساتھ بیٹھ کربل کی منتازعہ شقوں کودرست کرانے میں مدد کریں ۔ سندھ اسمبلی میں مذہب کی زبردستی تبدیلی سے متعلق صو بائی اسمبلی کی جانب سے قانون سازی کرنے پر مذہبی جماعتیں صوبے بھر میں سرپااحتجاج تھیں اور ان کا مطالبہ تھا کہ شریعت کے منافی قانون واپس لیا جائے دیگر صورت وہ سندھ اسمبلی کا گھیراو جائے گا۔ ،پیپلزپارٹی کے اعلی قیادت نے معاملے کی حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو بل کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی ،اس سلسلہ میں سندھ حکومت نے قانونی وآئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد بل کا ازسر نو جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔
بل نظر ثانی