لاہور( پ ر ) ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کی جانب سے رواں برس اپریل میں متعارف کرائے گئے اسمارٹ فون پی9کی فروخت نئے ریکارڈز قائم کررہی ہے اور کمپنی نے محض سات ماہ میں 9ملین پی 9کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی تیاری میں تیسری بڑی کمپنی مانی جانے والی ہواوے کمپنی نے محض ستمبر کے مہینے میں پی9کے چھ ملین سے زائد یونٹس فروخت کئے جبکہ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میںمزید تین ملین پی 9کی فروخت کی گئی۔ہواوے پی9کی اس شاندار کامیابی اور فروخت کے نئے ریکارڈ کا جشن منانے کیلئے چین کے شہر ش زین میںایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ہواوے کی گلوبل برانڈ ایمبسیڈر Scarlett Johansson نے اپنے سینکڑوں مداحوں کے ہمراہ شرکت کی۔