لاہور(کامرس رپورٹر )پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چین کے تعاون سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدید انقلاب برپا کرنے کے لیئے ہر ممکن کوشش کرے گا ۔ یہ بات پاک چین جوائینٹ چیمبرآف کامرس کے صدر مسٹر وانگ زہائی نے چینی کمپنی بوڈا سلیوشن سے آئے ہوے ایک چینی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔وفد کی قیادت مسٹر قیو زِن نے کی جبکہ دیگر ممبران میں ڈاکٹر احسن اللہ اعوان اور مسٹر شِن شیائو نے شرکت کی۔ وفد میں موجود چینی سرمایہ کاروں نے یہ جان کر حیرت کا اظہار کیا کہ پاکستان میں 2000سے زائد آئی ٹی کمپنیاں اس وقت دنیا کی بڑی پریمئیر کمپنیوں کو آئی ٹی سروسز اور سافٹ وئیر سلیوشن فراہم کر رہی ہیں اور ان میں سے بیشتر بین الاقوامی ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں تاہم گفتگو میں اس بات کو زیر غور رکھا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی افادیت مزید بڑھانے کیلئے کس طرح آئی ٹی کے شعبے سے مدد لی جاسکتی ہے۔
پاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب برپا کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے: وانگ زہائی
Dec 17, 2016