لاہور ( سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اہل قرار دینے کے فیصلے پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اسحاق ڈار کی طرح پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کیوں نہیں کئے جاتے۔ 16 دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ سقوط ڈھاکہ کے سانحہ سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ آج پھر بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں۔ عوام کے حق حکمرانی کے خلاف سازشیں بند کی جائیں۔ قوم آرمی پبلک سکول کے معصوم شہیدوں کو کبھی نہیں بھول سکتی۔
اسحاق ڈار کی طرح پرویز مشرف کے ریڈوارنٹ کیوں جاری نہیں کیے جاتے: اویس نورانی
Dec 17, 2017