سرگودھا: مولانا اسد عباس مہتمم مدرسہ شہید عارف حسینی ایک سال 3 ماہ بعد گھر پہنچ گئے

ساہیوال/ سرگودھا (نامہ نگار) مدرسہ شہید عارف حسینی کے مہتمم مولانا اسد عباس ایک سال تین ماہ بعد گھر واپس پہنچ گئے۔ سپریم کورٹ نے مولانا اسد عباس کی گمشدگی کا ان کی والدہ کی طرف سے دائر کردہ پٹیشن پر تین ماہ قبل نوٹس لیا تھا۔ مسنگ پرسن اسد عباس ولد شیر حسین ٹھٹھی انکہن تحصیل ساہیوال کا رہائشی تھا جسے 5ستمبر2016کو نامعلوم افراد گاڑی میں ڈال کر لے گئے تھے اور تب سے اب تک کسی نامعلوم مقام پر رکھا گیا۔ گذشتہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب نامعلوم افراد اسے گائوں کے قریب چھوڑ گئے۔ اسد عباس کی والدہ کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اسد عباس کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...