کینسر میں مبتلا جاپانی کا علاج کرانے سے انکار، زندگی کو الوداع کرنے کیلئے انوکھی پارٹی

ٹوکیو(این این آئی)جاپان کی ایک مشہور کاروباری شخصیت نے اپنی عمر کے آخری ایام میں کینسر کے علاج سے انکار کے ساتھ ’زندگی‘ کو الوداع کرنے کے لیے انوکھی پارٹی کا اہتمام کیا۔80 سالہ تاجر ساتورو کانزاکی نے کیسنر کے مرض کی تشخیص کے بعد اس کا کیمیائی علاج کرانے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمیائی علاج کے کئی دیگر ضمنی اثرات (سائیڈ افیکٹ) ہوسکتے ہیں۔ اس لیے وہ اس علاج کے قائل نہیں۔اس کے انہوں نے اپنے عزیزواقارب، دوستوں اور کاروباری دنیا میں اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کو ٹوکیو کے ایک بڑے ہوٹل میں مدعو کیا۔ جہاں ان سے الودعی ملاقات میں ان کے ساتھ گذارے زندگی کے لمحات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ساترو کانزاکی نے ٹوکیو کے ایک ہوٹل میں اپنی الوداعی تقریب جنازہ کا اہتمام کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...