القدس ہاتھ سے چلا گیا تو مدینہ منورہ کا تحفظ بھی خطرے میں پڑ جائیگا: طیب اردگان

Dec 17, 2017

انقرہ (آئی این پی) ترک اصدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر القدس مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر مدینہ منورہ کا بھی تحفظ نہیں کیا جا سکتا، اللہ تعالیٰ کے احکامات اور ہمارے آبا اجداد کی امانت کا تحفظ کرنے کے لیے جو کچھ بھی لازم ہوا ہم اسے ضرور کریں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر کا کہنا ہے کہ شام میں تمام تر مسلمانوں کے مستقبل سے قریبی طور پر تعلق رکھنے والے سیناریو کو بگاڑا گیا ہے اب بیت المقدس کے ذریعے تمام تر مشرق وسطی اور مسلم امہ کو ہدف بنانے والی ایک نئی چال چلی جا رہی ہے۔اس معاملے میں ہم نے ابتدائی اقدامات گزشتہ بدھ کے روز اٹھائے تھے انشااللہ ان کا دوام بھی آئیگا۔ ہم اس چیز کو بخوبی جانتے ہیں کہ اگر القدس ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر مدینہ منورہ کا تحفظ بھی خطرے میں پڑ جائیگا۔ مکہ منورہ اور خانہ کعبہ بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

مزیدخبریں