اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر داخلہ احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ ملک کے ترقیاتی شعبہ میں اہم کردار ادا کرنے والی مستند عالمی غیر سرکاری تنظیموں کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹیں نہیں آئینگی البتہ تمام بین الاقوامی این جی اوز کو ملکی قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔ گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے مختلف اخبارات میں بعض عالمی غیر سرکاری تنظیموں ( آئی این جی اوز) کی رجسٹریشن سے انکار کے حوالہ سے چھپنے والی خبر کی وضاحت میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی این جی اوز جن کی سکیورٹی وجوہات، غیر اہم منصوبوں یا غیر ردعمل کی وجہ سے رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے، ان کے پاس وزارت داخلہ کی اپیلٹ اتھارٹی کے پاس اپیل کا حق موجود ہے وہ این جی اوز پالیسی کی شق 7 ٹو کے تحت اپنی اپیل دائر کر سکتی ہیں، رجسٹریشن نہ ہونے کے فیصلہ کے خلاف 90 روز کے اندر اپیل کی جا سکتی ہے ۔
تمام عالمی این جی اوز کو ملکی قوانین کا احترام کرنا ہوگا: احسن اقبال
Dec 17, 2017