کابل (نیٹ نیوز) افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون نے داعش کیلئے لڑنے والے تاجکستان کے شہریوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ہساکہ ضیا ضلع میں حملے کئے گئے۔ فوری طور پر 2 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔ اس رپورٹ پر داعش سمیت کسی جنگجو گروپ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے واضح کیا فوگیانی ضلع میں بھی ایک کارروائی کی گئی ہے۔
ننگرہار میں ڈرون حملہ‘ داعش کے 2 تاجک دہشتگرد ہلاک
Dec 17, 2017