حیدرآباد( نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تانیہ خاصخیلی کے مقدمہ قتل میں گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ۔ تانیہ خاصخیلی کے مقدمہ قتل کی سماعت ہفتے کے روز حیدرآباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ۔ اس موقع پر گرفتار ملزمان خانو نوحانی، مولا بخش نوحانی او رعلی نوحانی نے جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔