پشاور (بیورو رپورٹ) گورنمنٹ ہائی سکول وزیر باغ پشاور سے 35 روز قبل نکالے گئے طالبعلم نے ’’مجھے کیوں نکالا؟‘‘ پر مبنی پوسٹ کارڈ گلے میں ڈال کر پرنسپل کیخلاف انوکھا احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرنسپل کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پشاور پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں نعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھائے اور گلے میں مجھے کیوں نکالا کا پوسٹ کارڈ ڈالے احتجاج کیا۔