قومی اسمبلی کا 7 روزہ اجلاس، وزیراعظم غائب، عمران رخصت پر، خورشید شاہ 4 دن آئے

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کے 7روز سے جاری اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایوان میں نہیں آئے۔ عمران خان نے اجلاس سے رخصت کی درخواست دی جسے منظور کیا گیا۔ خورشید شاہ نے صرف چار دن شرکت کی۔ اجلاس کے پہلے دن 222اراکین نے شرکت کی، اجلاس 5دن کورم کی نشاندہی کی وجہ سے نہ چل سکا، اجلاس صرف ایک دن دو دفعہ کورم کی نشاندہی پر ملتوی نہیں کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان، احسن اقبال، اسحاق ڈار نے اب تک اجلاس میں شرکت نہیں کی‘تاریخ میں پہلی مرتبہ فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے پر ہونے کے باوجود نکال دیا گیا۔ ایوان زیریں کے 7روز جاری رہے اجلاس نے قومی مسائل پر توجہ بارے حکومتی و اپوزیشن رہنمائوں کی دلچسپی کی قلعی کھول دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعہ کو وزیراعظم پارلیمنٹ ہائوس میں آئے اور نئی حلقہ بندیوں سے متعلق ترمیمی بل پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈروں سے مشاورت کے بعد ان کو قائل کیا مگر ایوان میں نہیں آئے۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان تین دفعہ ایوان میں آئے، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی ایوان کی کارروائی سے غیر حاضر رہے، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی دو دفعہ ایوان میں آئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...