نبی پاکؐ کی ولادت سے کفر کی تاریکی ختم، اسلام کا نور پھیلا، مفتی محمد ظہور اﷲ

Dec 17, 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) نبی پاکؐ کی ولادت سے کفر کی تاریکی ختم ہوئی ۔ اسلام کا نور پھیلا عقیدہ ختم نبوت کے بغیر تکمیل ایمان نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار جامع مسجد حنفیہ رضویہ و ادارہ ریاض القرآن میں منعقدہ میلاد خاتم البنین کانفرنس سے پیر مفتی محمد ریاض الدین چشتی، پیر مفتی محمد ظہور اﷲ ہاشمی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس تنظیم اتحاد اہلسنت کے قائد پیر مفتی محمد ریاض الدین چشتی، سجادہ نشین مٹھیال شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں خصوصی خطاب پیر مفتی محمد ظہور اﷲ ہاشمی نے کیا۔ تلاوت شیخ القرأ قاری سید بزرگ شاہ الازہری نے کی۔ نعت پاک قاری محمد فیاض عباسی نے پڑھی۔ مہمان خصوصی اعجاز خان جازی، ملک امریز حیدر، طارق جنرل ایڈووکیٹ پیر سید قمر زمان عالم شاہ تھے، علمائے کرام میں علامہ جی اے حق محمد چشتی، قاری اعظم نورانی، قاری کامران، قاری محمود تبسم، قاری محمد صدیق، قاری شفیع و دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں لنگر تقسیم ہوا اور عالم اسلام کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

مزیدخبریں