کویت:سقوط ڈھاکہ، سانحہ آرمی سکول: تعزیتی اجلاس،سفارتخانے میں چراغاں، سیاسی و مذہبی رہنما بھول گئے

Dec 17, 2017

کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن) 16دسمبر کو سقوط ڈھاکہ اور16 ،2014 کو پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ کرکے150 کمسن طلباء اساتذہ اور پرنسپل کو شہید کردیا گیا ۔کویت میں بھی دلخراش واقعات کی برسی پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوئے سفارت خانہ پاکستان میں شمع روشن کی گئی۔کمیونٹی کی سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کے رہنما بھول گئے کہ آج یہ کونسا دن ہے اور اس کی اہمیت کو بھی بھول گے اور مقامی پاکستانی سکول میں مینا بازار لگایا گیا، ایک ایک سٹال پر جا کر سٹال لگانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے نظر آرہے تھے۔روایتی کھانے قومی ملبوسات چوڑیاں بچوں کے جھولے پردیس میں دیس کا ماحول پیدا کرتے ہیں جبکہ گذشتہ سال ایک پاکستانی تنظیم نے انڈین لوگوں کے ساتھ مل کر محفل مشاعرہ کر ڈالی تھی اس میں بھی کسی پاکستانی سقوط ڈھاکہ پر ایک لفظ بھی نہیں کہاتھا۔ کسی تنظیم کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ سقوط ڈھاکہ یا آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر کسی قسم کی تقریب کا انعقادکریں۔پاکستانی سکول میں مینا بازار لگاکر یوم شہادت اور سقوط ڈھاکہ پر خوشیاں منانے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں