2530 چھاپے، 479 دہشت گرد، 546 ٹارگٹ کلر، 172 بھتہ خور گرفتار کئے:رینجرز

Dec 17, 2017

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان رینجرز سندھ نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ رینجرز حکام کے مطابق رواں سال جرائم پیشہ افراد کے خلاف 2530 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں جن میں 479 دہشت گرد، 546 ٹارگٹ کلر، 172 بھتہ خور اور 45 اغوا کار گرفتار کئے۔ 1945 جرائم پیشہ افراد کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔ چھاپوں میں 1578 مختلف ہتھیار، ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔ مختلف کارروائیوں میں چار مغوی بازیاب کرائے گئے۔ مختلف کارروائیوں میں 12 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے۔ سندھ بھر سے 938 سٹریٹ کرمنلز ، 975 ڈاکوئوں، 325 منشیات فروش، 38 سٹے باز اور 12 جیب کترے گرفتار کئے۔

مزیدخبریں