.کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو بجلی واجبات کی ادائیگی کا حتمی نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو بجلی واجبات کی ادائیگی کا حتمی نوٹس دیتے ہوئے7روز کی مہلت دیدی۔ ذرائع کے مطابق 291 کنکشنز کی مد میں 3 ارب 15 کروڑ 90لاکھ واجبات ادا کرنے کا حتمی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ عدم ادائیگی کی صورت میں کے ایم سی دفاتر‘ پارکس اور سڑکوں پر اندھیرا چھا جائے گا۔نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ 7 روز میں ادائیگی نہ ہوئی تو کنکشنز منقطع کرنا شروع کر دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن