پرتھ (اے پی پی) کپتان سٹیون سمتھ کی شاندار ڈبل سنچری اور مچل مارش کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، کینگروز نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 549 رنز بنا لئے تھے اور اسے مجموعی طور پر 146 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، 248 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان سمتھ اور مچل مارش انگلش بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی اور پانچویں وکٹ میں 301 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، اسی دوران سمتھ نے شاندار ڈبل سنچری اور مچل مارش نے سنچری مکمل کی، سمتھ 229 اور مچل مارش 181 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ ہفتے کو پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے 203 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی سمتھ 92 اور شان مارش 7 رنز پر کھیل رہے تھے، شان مارش 28 رنز بنا کر معین علی کی گیند کا نشانہ بنے، 248 کے سکور پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد مچل مارش نے کپتان سمتھ کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی اور پانچویں وکٹ میں 301 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، اسی دوران سمتھ نے شاندار ڈبل سنچری اور مارش نے سنچری سکور مکمل کی، اسطرح تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو کینگروز نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 549 رنز بنا لئے تھے اور اسے انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 146 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، سمتھ کیریئر بہترین 229 اور مچل مارش کیریئر بہترین 181 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
تیسرا ایشز ٹیسٹ: پرتھ میں رزنز کا چشمہ پھوٹ پڑا، باؤلرز سر پٹختے رہے
Dec 17, 2017