مقامی فرنیچر کاریگروں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کردار ادا کرے: منظور الحق ملک

Dec 17, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین اور نائب صدرمنظورالحق ملک نے کہا ہے کہ مقامی فرنیچر شعبہ کی ملکی معیشت میں بڑی اہمیت ہے اور اگر حکومت پاکستان کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کردہ فرنیچر کی برآمدات بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سرپرستی کرے تو مقامی فرنیچر کی برآمدت سے سالانہ اربوں ڈالرز حاصل ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوویں انیٹر ٹیرز پاکستان نمائش کے دورہ کے دوران کیا ۔ میاں رحمن عزیز اورویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر فلاحت عمران اور ڈاکٹر وقار چودھری نے کہا کہ یہ نمائش سال میں دو مرتبہ منعقد ہونی چاہئے۔ پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ فرنیچر کونسل نے پاکستان بھر سے تیار شدہ فرنیچر اور ڈیزائنرز کو متعارف کروانے کیلئے بہت کام کیا ہے اب پاکستانی فرنیچر کی تمام اقسام اور ان کا معیار بین الاقوامی مارکیٹوں میں اچھی طرح جانا پہنچانا جاتا ہے۔

مزیدخبریں