اسلام اور پاکستان کی بہتری کیلئے جمعیت علماءاسلام کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے فضل الرحمن

حضرو (نمائندہ نوائے وقت)قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے قیام سے قوم کو تمام دینی قیادت ایک پلیٹ فارم پر نظام مصطفی کے نفاذ کی کوشش کرتی نظر آئیں گی عالم اسلام مشکلات کا شکار ہے قوم کو اسلام اور پاکستان کی بہتری کیلئے جمعیت علماءاسلام کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے کچھ لوگوں کی زندگی کا مقصد ملک وقوم کی خدمت ہوتی ہے اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کی دعاﺅں میں سب کو شامل فرمائیں ان خیالات کا اظہا رانہوںنے حضرو کے نواحی گاﺅں بہبودی میں امیر جمعیت علماءاسلام پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن ،قاری محمدانس کی والدہ کے انتقال کے موقع پر تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری ،شیخ الحدیث مولانا امتیاز خان ،سیکرٹری اطلاعات پنجاب اقبال اعوان ،پیر عارف حسین شاہ ،مولانا فضل الوہاب ،چوہدری ضیا ءالحق ،مولانا شیر زمان ،قاضی خالد محمود ،مولانا حافظ ہارون الرشید ،قاسم خان وردگ کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کارکن موجود تھے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا قیام عمل میں آنے سے دینی قوتیں متحد ہو نگی آنیوالے وقت میںتمام جماعتیں ملک میں شریعت محمدی کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امت مسلمہ کی مشکلات کے خاتمے کیلئے تمام امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا اور انتشار کو ختم کر کے اتفاق واتحاد کی فضا کو عام کرنا ہوگا انہوںنے کہاکہ قاری سعید الرحمن کی سیاسی ،سماجی ودینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی خاندان کی دین کیلئے خدمت بھی نمایاں ہیں مولانا فضل الرحمن کی بہبودی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
مولانا فضل الرحمن

ای پیپر دی نیشن