مکھا یانتینی کا بیٹاجنوبی افریقہ انڈر 19 ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل

جوہانسبرگ (اے پی پی) کرکٹ سائوتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سابق سیاہ فام جنوبی افریقن بائولر مکھایا نتی نی کے 17 سالہ بیٹے تھنڈو نتی نی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، رینارڈ ٹونڈر ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ میگا ایونٹ 13 جنوری سے 3 فروری تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، جنوبی افریقن ٹیم کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے اور وہ 14 جنوری کو کینیا کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ اپنے والد مکھایا نتی نی کی طرح تھنڈو نتی بھی دائیں ہاتھ سے بائولنگ کراتے ہیں، انہوں نے یوتھ ون ڈے میچز اور رواں برس دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سلیکٹرز کو متاثر کیا جس کی وجہ سے انڈر 19 ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان رینارڈ ٹونڈو، میتھیو بریٹزکے، جین ڈوپلیسی، جیسن نائمند، گیرلڈ کوئٹزے، جیڈ ڈی کلیرک، فراسر جونز، ونڈائل مکویتو، اینڈائل موگاکین، کاڈائس مولیف، تھنڈو نتی نی، جیویشن پیلے، ہرمان رولفیس، کینن سمتھ اور آخونا پر مشتمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن