پی ٹی آئی خواتین کا سلونی بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف شعبہ خواتین کی رہنماؤںاورکارکنان نے پنجاب کی صدر سلونی بخاری کے انتقال پردلی رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے انکی سیاسی خدمات اور خواتین کے سیاسی حقوق کیلئے کردارپرزبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد، عندلیب عباس، شعبہ خواتین کی مرکزی صدر منزہ حسن، سعدیہ سہیل، طلعت نقوی ، شمسہ علی ، روبینہ جمیل، اسماء وقاص ودیگرنے کہاکہ سلونی بخاری خواتین کے سماجی وسیاسی حقوق کی زبردست حامی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن