قومی شاہرات ملکی معاشی ترقی میں کلیدی کردار اداکرتی ہیں،حافظ عبدالکریم

اسلام آباد(خبر نگار) وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ زیر تعمیر فیصل آباد۔ملتان موٹروے اور عبدالحکیم۔لاہور موٹروے کے منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتارمزید تیز کی جائے اور ان کی بروقت تکمیل کیلئے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔انہوں نے یہ بات ان منصوبوںپر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے موقع پر بریفنگ سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک ،وزارت مواصلات اور این ایچ اے کے سینیئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔این ایچ اے کے ممبرموٹرویز سائوتھ منصور احمد سروہی نے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر مواصلات نے کہا کہ قومی شاہرات اور موٹرویز ملکی معاشی اور معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار اداکرتی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ قومی شاہرات اور موٹرویز کے زیر تعمیر منصوبوں کو اعلی معیار کے ساتھ مکمل کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد۔ملتان اور عبدالحکیم۔لاہور موٹروے کی شیڈول کے مطابق تعمیر یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل اور جدید تعمیراتی تکنیک بروئے کار لائی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن