ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے فراہم کردہ اڑتالیس لاکھ روپے کی گرانٹ سے نیوسٹی فیزون میںترقیاتی منصوبوںکاباضابطہ افتتٓاح کردیاگیا،کونسلرواہ کنٹونمنٹ بورڈراجہ محمدایوب ،چیف آرگنائزرکی طرف سے منعقدہ خصوصی تقریب میںن لیگ تحصیل ٹیکسلاواہ کے صدرحاجی فیاض خان تنولی اور معاون خصوصی سردارسلطان نے شرکت کی، گلیوں، نالیوں کی ازسرنوتعمیروپختگی کے منصوبہ کاباضابطہ افتتاح کیا گیا، تقریب میںراجہ عامرسعید،سردارطاہر،ملک رب نواز، اورملک محمداویس چھاچھی کے علاوہ سیدنویدعباس بھی موجودتھے،اس موقع پرتحصیل صدرحاجی فیاض خان تنولی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے قائد چوہدری نثارعلی خان ترقیاتی حوالے سے جس کسی منصوبے کااعلان کرتے ہیں،توایک ہفتہ کے اندر اندر موقع پرعملی کام کاآغازکردیاجاتاہے،،حاجی فیاض خان نے کہاکہ تعمیروترقی کاسفرہمارے قائدچوہدری نثارعلی خان کی سیاسی زندگی کامشن ہے،اورکوئی ہتھکنڈہ ہمیں عوامی خدمت کے مشن سے بازنہیںرکھ سکتا۔
ٹیکسلا،نیوسٹی فیزون میں اڑتالیس لاکھ کے منصوبوںکا افتتاح
Dec 17, 2017