جائےداد کے تنازع پر فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج

مری(نامہ نگار خصوصی ) یہاں زشتہ روز مری ایکسپریس وے پر کھجٹ میں جائےداد کے تنازع پر فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کی طرف سے تھانہ مری میں دی گئی درخواست کے مطابق پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواست پر وحید محفوظ اور ےاسر نامی شخص سمیت دیگر نامعلوم افراد کیخلاف زیر دفعہ 149-147-452-324 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جنکی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہےں ادھر زخمی ہونیوالا شخص محمود کا آپریشن کرکے گولیاں نکال دی گئی ہےں جسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے پمس ہسپتال اسلام آباد کے ڈاکٹر ز زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر قرار دے رہے ہےں۔

ای پیپر دی نیشن