ملتان (کامرس ڈیسک )ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (اے سی سی اے) اور وومن چیمبر ملتان کے زیر اہتمام ایک خصوصی کانفرنس ’’سمت کا تعین۔ خواتین کاروبار میں‘‘ منعقد ہوئی۔ جب خواتین کا موضوع کاروبار اور فنانس میں آتا ہے تو اے سی سی اے اور وومن چیمبر ملتان ایجنڈے میں قیادت کے لئے سب سے آگے ہوتے ہیں۔ پاکستان میں فنانس اور کاروبار تک رسائی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین اب بھی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ بالخصوص فنانس اور کاروبار میں صنف کے تصور کا مسئلہ اب بھی موجود ہے۔ اے سی سی اے پاکستان اور وومن چیمبر ملتان ملکی سطح پر درکار تبدیلی کی حوصلہ افزائی اور اسے فروغ دینے کے لئے معروف اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
اے سی سی اے اور وومن چیمبرملتان کے زیر اہتمام کانفرنس
Dec 17, 2017