چنگیز خان کی تصویر کو پا¶ں سے کچلنے پر چینی نوجوان کو ایک سال قید

لاہور (بی بی سی) عہد وسطی کے منگول حکمران چنگیز خان کی تصویر کو پا¶ں سے کچلنے پر ایک 19 سالہ چینی نوجوان ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ملزم کو نسلی منافرت پھیلانے کا مرتکب پائے جانے پر یہ سزا سنائی گئی۔ چین کے خود مختار علاقے منگولیا کے اندرونی علاقے کی ایک عدالت کو بتایا گیا کہ لوﺅنامی نوجوان نے مئی کے مہینے میں چنگیز خان کی تصویر کو کچلتے ہوئے ویڈیو بنا لی تھی اطلاعات کے مطابق اس 19 سالہ لو¶ نے وہ ویڈیو کلپ شیئر کی جس کے بعد لوگوں میں بے چینی دیکھی گئی خیال رہے کہ منگول قبیلے میں چنگیز خان کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے چین کے سرکاری خبر رساں شنہوا کا کہنا ہے کہ ملزم لوﺅ کو اندرونی منگولیا کے خود مختار علاقے اور ڈوس شہر میں ایک عدالت نے نسلی منافرت پھیلانے اور نسلی تعصبات کو ہوا دینے کا مجرم قرار دیا۔ بہر حال حکام نے اب اس ویڈیو کو سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔چنگیز خان نے 13ویں صدی میں شمال مشرقی ایشیاءمیں ایک بڑی مملکت قائم کی تھی وہ نو سال کی عمر میں یتیم ہوئے اور 1206ءمیں منگولوں کے بلا شرکت غیرے رہنمابن گئے۔
چنگیز خان

ای پیپر دی نیشن